قرارداد 2231 اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرسعید ایروانی نے کہا کہ ایک بار ہمیشہ کے لیے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسنیپ بیک کو ایران کے خلاف دھمکی آمیز رویے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یورپی ٹرائیکا نے اس سلسلے میں اپنا اشتعال انگیز رویہ جاری رکھا تو ایران کا جواب اسی کے مطابق، فیصلہ کن ہوگا۔
امیرسعید ایروانی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے ذیل میں اگر اسنیپ بیک کو فعال کیا گیا تو پیدا ہونے والا بحران کسی کے بھی حق میں نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کے سربراہ کا دورہ تہران انتہائی تعمیری تھا لیکن بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف جاری ہونے والی انتباہی قرارداد نے واضح کر دیا کہ یورپی ٹرائیکا اور امریکہ، تعمیری تعاون کے بجائے سفارت کاری، اعتماد اور اصولوں کی پابندی کو کمزور اور اپنے سیاسی ایجنڈے کو ہی آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ